ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے لیے لوگوں نے نئے نئے انداز اپنا کر وڈیوز بنانا شروع کردیا جو قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہو ئے وڈیوز بناتے ہیں ان کو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔
ٹک ٹاک کا جنون یا تو کسی جان لے لیتا یا پھر ایسی وڈیوز بنا کر خود کو مشہور کرنے کے لیے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ایسا ہی کچھ پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر لڑکی نے کیا ہے جس نے وڈیوز کے لیے جنگل کو آگ لگا دی ہے جس کے بعد اس کو قانون کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
مبینہ طور پر مارگلہ پہاڑیوں اور جنگلات میں آگ لگاکر شہرت کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔
خاتون ٹک ٹاکر حمیرا اصغر المعروف ڈولی آفیشل کی مختصر ٹک ٹاک ویڈیو دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مختصر ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو ’پسوڑی‘ گانے پر آگ کے سامنے انداز دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
مذکورہ ویڈیو مبینہ طور پر مارگلہ پہاڑیوں کے سلسلے میں شوٹ کی گئی، جہاں موجود درختوں اور جھاڑیوں کو آگ بھی لگائی گئی۔

