Site icon Writers Club Pakistan

فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر

پاکستان میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس میں تیکنیکی خرابی سامنے آئی ہے  جس کی وجہ سے صارفین کو رسائی معطل ہوچکی ہے۔

پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہیں۔ فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پر سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے آن لائن اجلاس اور جلسوں کی وجہ سے انٹرنیٹ کو جزوی طور پر معطل کیا جاسکتا ہے تاہم یہ ایک خیال ہے حکومت کی جانب سے اس طرح کے خیال کی کوئی تصدیق یا تردید بھی سامنے نہیں آئی ہے۔

Exit mobile version