Site icon Writers Club Pakistan

کراچی: کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی

محکمہ کالج ایجوکیشن نے شہر قائد کے تمام کالجز میں بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

رائٹرز کلب پاکستان کے محکمہ کالج ایجوکیشن نے کراچی کے تمام کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ، ویپ، نکوٹین پاؤچ، پان اور گٹکے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ نوشی اور منشیات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ پرنسپل کو کالج کی حدود میں منشیات سے پاک ماحول یقینی بنانا ہوگا جبکہ کالجز کے اطراف میں تمباکو و منشیات کی فروخت کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version