Site icon Writers Club Pakistan

سندھی بریانی بنانے کا طریقہ

سندھی بریانی
اجزاء:
گوشت – آدھا کلو
چاول ۔ آدھا کلو
تیل ۔ ایک کپ
پیاز ۔ دو
لہسن ۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ۔ ایک گٹھی (موٹا موٹا کوٹ لیں)
ٹماٹر ۔ دو عدد (کاٹ لیں)
ہری مرچ ۔ دس یا بارہ عدد (کاٹ لیں)
پودینہ ۔ آدھی گٹھی (کوٹ لیں)
آلو بخارے ۔ 6 تا 8 عدد
لال مرچ ۔ 8 تا 10 عدد (ثابت کوٹ لیں)
آلو ۔ آدھا کلو (کاٹ لیں)
نمک ۔ ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ (دار چینی 1 عدد ٹکڑا، زیرہ ۔ 1 کھانے کا چمچ، بڑی الائچی ۔ ایک عدد، چھوٹی الائچی 3 یا 4 عدد)
دہی ۔ ایک کپ
پیاز ۔ 2 عدد تل لیں
دہی اور پیاز کو بلینڈ کر لیں
زردے کا رنگ + تیل اوپر ڈالنے کے لیے
بریانی ایسنس ۔ چند قطرے
ترکیب:
تیل گرم کریں اور پیاز تل لیں۔ پھر گوشت، ادرک، لہسن ڈال کر فرائی کریں۔ پھر تمام مصالحہ اور پانی ڈال کر گوشت کو گلنا چھوڑ دیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو آلو ڈال کر پکائیں۔ جب آلو گل جائیں تو نکال لیں۔ گوشت بھون لیں۔ پھر دہی اور بلینڈ کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ اور دو سے تین منٹ دم پر رکھ دیں۔ چاول کا پانی گرم کریں۔ ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی چھان لیں۔ پھر پتیلے میں چاول ڈالیں۔ پھر قورمہ۔ پھر چاول ڈالیں۔ تیل چھڑک لیں۔ زردے کا رنگ اور بریانی ایسنس ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ لیجئے جناب اب آپ کی سندھی بریانی تیار ہے اور آپ اس کو سرو کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version