Site icon Writers Club Pakistan

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی رواں سال شادی کی خبریں گرم

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ رواں سال شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ارجن اور ملائکہ، جو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں، شادی کرکے اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ رواں سال موسم سرما یعنی نومبر یا دسمبر میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، شادی مبینہ طور پر ممبئی میں ہوگی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی شرکت ہوگی۔

Exit mobile version