Site icon Writers Club Pakistan

ایک خاتون کے پرس سے 2 ایف سولہ طیارے اور بچے سے ایٹم بم بر آمد ، وینا ملک

لاہور: معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے، ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وینا ملک جو عمران خان کی بڑی سپورٹر ہیں نے پی ٹی آئی کے لانگ سے مارچ سے متعلق آنے والی خبروں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آزادی مارچ کے شرکا سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔

وینا ملک نے کہا کہ ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Exit mobile version