کراچی: نامور مسلمان فاتح سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پرمبنی میگا ڈرامہ سیریزکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اداکارہمایوں سعید کی جانب سے اس میگا پروڈکشن کی تیاریوں کی ویڈیو مداحوں کے لیے شیئرکی گئی ہے۔
انسٹاپرویڈیوشیئرکرتے ہوئے ہمایوں نے کیپشن میں اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہارکیا کہ ان کی ٹیم پروڈیوسر ڈاکٹر جنید شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ترکی کے ساتھ پاکستان کے اب تک کے سب سے اشتراک صلاح الدین ایوبی سے متعلق اس ڈرامہ پر انتہائی محنت اور مثرطریقے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اس منصوبے سے وابستگی پرفخرکااظہارکرنے والے اداکارنے مزید بتایا کہ پری پروڈکشن کا کام انتہائی پیشہ ورانہ اور تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے، اس لیے انشاء اللہ بہت جلد ناظرین یہ سیریز اپنی اسکرین پر دیکھیں گے۔
ڈرامہ کی کاسٹ بھی چند ماہ پہلے ہی فائنل کی جاچکی ہے جس کے نمایاں ناموں میں عدنان جیلانی، فرحان علی آغا، عشنا شاہ، عائشہ عمر شامل ہیں۔

