Site icon Writers Club Pakistan

نچ پنجابن کی چوری پر ابرارالحق کا دعوی مستردکردیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ کی تازہ چوری کے جواب میں ابرارالحق کی وارننگ پر متعلقہ ادارے کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ روز دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو کے ٹریلر میں ابرار الحق کے مشہور گانے نچ پنجابن کی نقالی سامنے آنے کے بعد گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی نشاندہی کی تھی ۔

ابرارنے نچ پنجابن کے کاپی رائٹس فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہالکھا تھا کہ میں نے کسی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، گانے کے استعمال پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

اس چوری کے جواب میں کرن جوہر کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم کئی بڑے انٹرٹینمنٹ لیبلز کو کنٹرول کرنے والی ایجنسی مووی باکس نے ابرارالحق کی ٹویٹ پربیان جاری کیا ہے۔

مووی باکس کا دعوی ہے کہ ٹی سیریز کی جانب سے جگ جگ جیو میں نچ پنجابن کوشامل کرنے کے لیے باضابطہ طورپر لائسنس دیا گیا ہے۔

مووی باکس کے اس دعوی پر ابرارالحق نے جوابی ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے کسی کو بھی اس گانے کے استعمال کی اجازت کا لائسنس نہیں دیا ہے، اگرکوئی ایسا دعوی کرہا ہے تو لائسنس پیش کرے۔

Exit mobile version