Site icon Writers Club Pakistan

خلائی مخلوق کی محبت میں گرفتار ہونے کا دعوی کرنے والی برطانوی اداکارہ

لندن: گزشتہ سال خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغواہونے اور خلائی مخلوق کے ایک فرد کی محبت میں گرفتار ہو کر اس کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کرنے کا دعوی کرنے والی برطانوی ماڈل و اداکارہ نے اب دوسری خواتین کو بھی مشورہ دے دیا ہے کہ وہ خلائی مخلوق سے اپنے لیے کوئی شریک حیات تلاش کریں۔

ایمانوئیلا نے یہ دعوی گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام گفتگو کے دوران کیاہے ناظرین کی بڑی تعداد نے ایمانوئیلا کے اس دعوے پر یقین کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی ذہنی صحت کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔

میل آن لائن کے مطابق 30سالہ ایمانوئیلا روز نامی یہ اداکارہ ماضی میں ایبی بیلا کے نام سے شہرت رکھتی تھی، لندن کی رہائشی ایمانوئیلا نے دعوی کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے خلائی مخلوق سے تعلق رکھنے والے بوائے فرینڈ کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہے اور وہ جنسی لحاظ سے زمینی مردوں سے بدرجہا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایمانوئیلا نے دعوی کیا تھا کہ خلائی مخلوق نے اسے اس کے بیڈ روم سے اغواکیا اور بیڈروم کی کھڑکی سے نکال کر اڑن طشتری میں لے گئی ،ایمانوئیلا نے دعوی کیا ہے کہ وہ کئی بار خلائی مخلوق کے اس فرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکی ہے۔

ایمانوئیلا نے بتایا کہ خلائی مخلوق سے ملنے کا تجربہ ایک خواب جیسا تھا۔ ایک رات بہت روشن سبزرنگ کی روشنی کھڑکی کے راستے میرے کمرے میں آئی اور اس نے مجھے فضامیں معلق اڑن طشتری تک پہنچایا، جس میں 5لوگ موجود تھے۔

ان کے جسم انسانوں جیسے ہی تھے لیکن وہ بہت لمبے اور دبلے پتلے تھے۔ ان میں سے ایک سے مجھے محبت ہو گئی اور اس نے بھی میرے ساتھ محبت کا اظہار کر دیا اور کہا کہ میں ان کے ساتھ وعدہ کرکے آیا ہوں کہ میں ان کے ساتھ واپس جاں گا تاہم میں تم سے ملنے دوبارہ آں گا۔

ایمانوئیلا نے یہ بھی بتایا تھا کہ خلائی مخلوق کے اس شخص کا تعلق اینڈرومیڈا گلیکسی سے ہے۔

Exit mobile version