لاہور : مشہور گلوکار امانت علی کا آئمہ بیگ کو مغرور کہنا مہنگا پڑ گیا‘ آئمہ بیگ نے کھری کھری سنا دیں۔
حال ہی میں امانت علی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ آپ کی نظر میں پاکستان میں سب سے زیادہ مغرور گلوکار کون ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آئمہ بیگ کافی مغرور ہیں اور انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر لمبی ریس کا گھوڑا بننا ہے تو عاجزی اپنانی ہوگی۔
اسی طرح امانت علی نے مردوں میں فرحان سعید کو مغرور گلوکار قرار دیا اور کہا ان کے بارے میں نہ صرف سنا ہے بلکہ ذاتی تجربہ بھی ہے۔ تاہم اس شو کے بعد آئمہ بیگ نے اپنے انسٹا گرام پر طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے امانت علی کا نام لئے بغیر سخت الفاظ میں تنقید کی۔
انہوں نے امانت علی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو مشورہ دینے کے بجائے اپنی موسیقی پر توجہ دیں وہ کبھی بھی اس شخص کے ساتھ گانا گانا پسند نہیں کریں گی، ساتھ ہی آئمہ بیگ نے نہایت برے الفاظ بھی استعمال کئے۔
آئمہ بیگ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ گانا گانے سے انکار سے کرناغرور نہیں کہلاتا ہے بلکہ یہ ایک سیدھا سا جواب ہے اور جو شخص ان سے ملا ہی نہیں تو کیسے ان کے رویہ کے بارے میں رائے دے سکتا ہے۔

