Site icon Writers Club Pakistan

نیلم منیر کا پاکستان کی محبت میں بالی ووڈ کی پیشکش مسترد کرنے کا انکشاف

کراچی: فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوںنے اپنے وطن پاکستان کی محبت میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے بتایا کہ بالی ووڈ سے مجھے آفر ہوئی اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی اداکار کو نہ ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ جانے کی حامی نہیں بھری، مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے جیسی بھی ہوں، جس مقام پر ہوں اپنی عوام کی وجہ سے اور ان کی قدر کی وجہ سے ہوں۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے پروجیکٹ اور کام ہم دیکھتے ہیں اور سب پسند بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کو سینما میں دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے دونوں اداکاروںکے منفرد کردار قابل دید ہوتے ہیں۔

Exit mobile version