ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے بہت سے سمندری جانور قربِ ناپید کی فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہیں اور کچھ ناپید ہونے کے قریب۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی ایک ٹیم نے 126 سمندری جانوروں کی اقسام کی چھان بین کی جس میں وہیل ، ڈالفن ، سیل ، سمندری بلیاں ، مانیٹیس ، ڈوونگونگس ، سمندری اوٹرز اور پولر ریچھ شامل ہیں اور معلوم ہوا ہے کہ کم از کم 25 فیصد کے ناپید ہونے کا خطرہ ہے۔
شائع ہونے والے مقالے میں یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں کے 56 فیصد میں تمام سمندری جانوروں میں سے 98 فیصد ناپید ہونے کے قریب کی بارڈر لائن پر ہیں۔
اس تفصیلی جائزے کے بعد محققین نے وجوہات کا جائزہ لیا جس میں پتہ لگا ہے کہ اس کا باعث آب و ہوا میں بدلاؤ ، ماہی گیری ، آلودگی اور انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی سربراہی میں بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے تحفظ کے اقدامات اور تحقیقی تکنیکوں پر روشنی ڈالی ہے جو مستقبل میں سمندری جانوروں کا تحفظ کرسکتی ہیں۔

