لاہور، پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ موسیقار عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔
یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔یہ ترانہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔
یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ترانہپاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کوویڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” بھی گنگنایا تھا۔
پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسقا ر کے لے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر وہ پی سی بی کے مشکور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ، دونوں معروف گلوکار ہیں اور اس ترانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔
عبداللہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے ایک ایساترانہ تا ر کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو،انہیں یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا۔

