Site icon Writers Club Pakistan

فوٹو گرافر نہیں آیا دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران فوٹو اور ویڈیو گرافرز نہ بلائے جانے پر دلہن نے عین موقع پر شادی کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میںشادی کی تقریبات زور و شور سے جاری تھیں اور باراتیوں سمیت میزبان ایونٹ کو خوب انجوائے کررہے تھے تاہم جیسے ہی ور مالا (مالائیں پہنانے) کی رسم شروع ہوئی تو دلہن کو احساس ہوا کہ وہاں فوٹوگرافر موجود نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق جب دلہا بارات لے کر آیا اور پتا چلا کہ اس کے ساتھ کوئی فوٹوگرافر نہیں آیا تو دلہن غصے سے سیخ پا ہوگئی اور اس نے شادی سے ہی انکار کردیا، اترپردیش کے ضلع کانپور میں دلہا دلہن کے درمیان شادی ہونے سے قبل ہی پھوٹ پر گئی، دلہے والوں کی طرف سے شادی کی تقریب میں فوٹو اور ویڈیو گرافرز نہ ہونے پر لڑکی نے شادی کرنے سے منع کردیا اور کہا کہ لڑکے کو ابھی سے میری خواہش اور شوق کا نہیں پتا تو وہ مستقبل میں کیسے میرا خیال رکھے گا۔دلہن نے اعتراض اٹھایا تو قریبی رشتے داروں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ غصے میں یہ ہی کہتی رہی کہ جو شخص شادی کے دن کو سنجیدہ نہ لے وہ شادی کے بعد میرا کیا خیال رکھے گا؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تیاریاں بھرپور تھیں اور اسٹیج خوبصورت سجا ہوا تھا لیکن دلہن کو فوٹوگرافرز نہ ہونے پر غصہ آگیا۔ بعد ازاں دونوں خاندان نے تقریب وہیں روک دی اور رشتہ ختم کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان جو تحائف اور پیسوں کا تبادلہ ہوا تھا وہ بھی دونوں نے ایک دوسرے کو واپس کردیے۔

بعدازاں دلہن شادی پر ہنگامے کے بعد اپنے گھر سے نکل کر پڑوسیوں کے گھر چلی گئی اور دلہا بارات لے کر بغیر دلہن لوٹ گیا۔

Exit mobile version