Site icon Writers Club Pakistan

شادی کے جوڑے کی عجیب خواہش، آگ لگا کر فوٹو شوٹ کروایا

شادی کے وقت ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ بن جائےمنفرد انداز اپناتے ہوئے فوٹوشوٹ کرواتے ہیں جس کے لیے اب دنیا کے خوبصورت اور منفرد مقامات کا انتخاب کیا جانے لگا ہے۔

اور اسی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن نے عجیب وغریب شو کا انتخاب کیا فوٹو شوٹ کے دوران جوڑے نے عروسی لباس پر ہی آگ بھڑکا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہےکہ جب کہ دلہا کے تھری پیس پر بھی عقب سے آگ ہوئی ہے۔

جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکےہیں جس میں کسی نے اس انداز پر حیرانی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کی۔

بعد ازاں جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔

Exit mobile version