Site icon Writers Club Pakistan

اریجیت سنگھ نے پاکستانی پرچم کا احترام کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ  نے پاکستانی پرچم کا احترام کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے  کینیڈآ کے شہر ٹورنٹو میں  ایک  کنسرٹ کی دو ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہے، پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے کچھ پاکستانی فین بھی موجود ہیں، ان میں سے ایک کنسرٹ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔

پاکستانی کا پرچم لہرانے پر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اس مداح کو روکا گیا جس پر اریجیت سنگھ اشارے سے سیکیورٹی کو منع کرتے  ہیں اور پاکستانی مداح  کو جھنڈا لہرانے کی اجازت دے دیتے ہیں۔

 اریجیت سنگھ ناصرف پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر جھکتے ہیں بلکہ جھنڈے کے لیے دور ہی سے بوسہ بھی دیتے ہیں اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے محبت کا  اظہار کرتے ہیں یہ منظر دیکھ کر کنسرٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل گلوکار کی  اِن ویڈیوز پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح بے حد گلوکار سے اظہارِ محبت کر رہے ہیں  اور ساتھ ہی ان کےاس عمل کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں  مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Exit mobile version