رکن سندھ اسمبلی جی ڈی اے نصرت سحر عباسی نےحجاب شروع کردیا۔ نصرت سحر عباسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے۔ پہلے فل میک کر کے گھومنا اور پھر اس طرح سے پردہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن اللہ آسان کرواتا ہے۔
اللہ تعالیٰ جب دل میں ڈال دے تو پھر دنیا کی پرواہ نہیں ہوتی،ہم سب کو پتہ ہے ہم نے مرنا ہے، اللہ نے مجھے بھی ہدایت دے دی ہے۔
ہدایت کسی کو بھی اچانک مل سکتی ہے۔ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں۔ مجھے بھی ایمان ملا، ہدایت ملی، اللہ کا شکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ میرے پردے پر تنقید کی بجائے مثبت انداز میں لیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز یوم آزادی کی تقریب میں بھی نصرت سحر عباسی باپردہ شریک ہوئی تھیں اور خطاب بھی کیا تھا ۔

