کراچی: کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ وقت سے قبل آوٹ ہوگیا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ میں وقت سے قبل پرچہ آوٹ ہونے کی روایت برقرار رہی۔ نویں جماعت کا بائیولوجی کو پرچہ طلبہ کے واٹس ایپس پر آگیا جس کے بعد یہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پرچہ بورڈ آفس سے نکل جانے کے بعد انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوتی۔ اس سے قبل کراچی میں بدھ 18 مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا تھا اور علی الصبح سے ہی سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا۔
منگل 17 مئی کو نویں جماعت کا ہونے والا پہلا پرچہ (کمپیوٹر اسٹیڈیز)بھی سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا تھا۔ جمعرات کو وزیرجامعات بورڈ اسماعیل راہو نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جیکب لائن نمبر ون کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ پرچہ دیر سے شروع ہونے پر وزیرجامعات بورڈ اسماعیل راہو نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
انھوں نے اسکول پرنسپل سے استفسار کیا کہ پرچہ دیر سے کیوں شروع کیا گیا اور بچوں کوگرمی میں بٹھا کر کیوں لیا جارہا ہے۔ کلاس روم میں پرچہ دینے والے طالبعلموں کے بیگ ساتھ رکھنے پر بھی انھوں نے برہمی کا اظہار کیا۔
اسماعیل راہو نے تنبیہ کی کہ امتحانی مرکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے اور اساتذہ بھی موبائل فون ساتھ نہ لائیں

