Site icon Writers Club Pakistan

کراچی میں آتشزدگی۔۔ صائمہ وحید

کراچی جو عروس البلاد،۔روشنی اور امن کا شہر تھا۔ اب چوروں، ڈکیتوں ،لٹیروں کے ہاتھوں زخم خوردہ،سسک رہا ہے۔
گزشتہ دنوں آتشزدگی کے رونما ہونے والے واقعات میں راشد منہاس روڈ پر پلازہ میں لگنے والی آگ میں سولہ افراد اور عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں کئ قیمتی جانیں ضائع ہوگئ۔۔
مگر جیسے روم جل رہا تھا اور روم کا بادشاہ نیرو بانسری بجا رہا تھا۔۔
۔ایسے ہی گورنر سندھ فرمارہے۔کراچی والوں کی قسمت خراب ہے۔۔اور گزشتہ پندرہ سالوں سے کراچی پر قابض سندھ حکومت کے رہنما دبئ میں اقتدار کے حصول کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔۔
“پیارے نبی ص نے فرمایا تھا۔۔
کہ جب امانتیں نااہلوں کوسونپی جانے لگے۔ تو قیامت کا انتظار کرو۔۔”
ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہر سال آتشزدگی سے پندرہ ہزار کے قریب اموات ہوتی ہیں۔۔اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔
مگر کوئ سبق نہی سیکھا گیا۔عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئ اقدامات نہی کئے گئے۔۔
کراچی فائر برگیڈ کے محکمہ کے پاس 99 گاڑیاں ہیں جس میں آدھی خراب ہیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول کا محکمہ اور سول ڈیفینس نا کام، ہیں۔ رہائشی، تجارتی عمارتوں میں آگ بجھانے کا انتظام، ہنگامی حالت میں باحفاظت باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہی ہوتا اور نقشے جاری ہوتے رہتے ہیں۔۔
کراچی منی پاکستان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ یہاں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ، پانی کی کمی، ٹرانسپورٹ، سیورج، صفائی کا ناقص نظام۔۔ سندھ کے ارباب اقتدار کی نااہلی اور بدعنوانی کا بین ثبوت ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیس کا ادارہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پرٹھیکے دینے کا دارہ۔ تعلیم صحت، عدلیہ۔۔ دوسرے تیسرے، چوتھے نمبر پر ہیں۔
اس کرپٹ اور تعفن زدہ نظام اور اسکے نوحہ سے نجات کا واحد راستہ شفاف، غیر جانبدار، بروقت انتخابات ہیں۔۔
دھونس،دھاندلی۔اقربا پروری سے نتائج بدل کر بدعنوان عناصر عوام پر مسلط کرنے کے بجائے عوام کے منتخب کردہ رہنماؤں کو اقتدار،اختیار منتقل کیا جانا چاہئے۔۔ تاکہ انتخابات سے عوام کا اعتماد ختم نہ ہو۔۔
عوام کو بھی سمجھنا ہوگا۔۔
آمین و دیانت دار۔۔ قیادت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔۔

Exit mobile version