Site icon Writers Club Pakistan

اپنے دماغی حجم کو تبدیل کرنے والا واحد کیڑا

سب سے زیادہ ترقی یافتہ نوع ہونے کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہم انسان نہیں کر سکتے ہیں جیسے اپنے دماغ کا سائز تبدیل کرنا۔

برسوں کی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ حیواناتی دنیا کے کچھ جاندار اپنے دماغ کے سائز کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چھلانگ مارنے والی ہندوستانی چیونٹی (Indian jumping ant) ایسا کرسکتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ چیونٹی صرف اپنے دماغی سائز کو ہی نہیں تبدیل کرسکتی بلکہ بعد میں اسے سابقہ حالت میں بھی لے جاسکتی ہے۔

اپنے دماغ کے سائز میں تغیر لانے کے بعد یہ چیونٹیاں ہفتوں کے اندر اندر اُسی دماغ کو اپنی سابقہ حالت میں لے جاسکتی ہیں۔ یہ اس قسم کی صلاحیت کی نمائش کرنے والا پہلا کیڑا ہے۔

Exit mobile version