جان لیوا حادثات میں پریشر ککر کا نام اکثر آتا ہے اس لیے کُکر میں کھانا پکاتے وقت مندرجہ ذیل احتیاطوں پر پوری طرح عمل کیا جائے۔
٭ نائیلون وغیرہ کی ساڑھی یا دوپٹہ پہن کر کھانا نہ پکایا جائے کیوں کہ اس میں آگ جلد لگ جاتی ہے اور اسے بجھانا مشکل ہوتا ہے جس سے جان جانے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔
٭ استعمال سے پہلے ککر کو اندر باہر سے دیکھ لیں، کہیں سے ٹوٹا یا پچکا ہوا نہ ہو۔
٭ پریشر کُکر کا ربڑ بالکل ٹھیک ہو۔ جلا، کٹا، یا مڑا ہوا بالکل نہ ہو۔
٭ ڈھکنے کے درمیان لگی ٹونٹی مکمل صاف اور کھلی ہو۔
٭ حفاظتی وزن کو ہلا اور گھما کا تسلی کر لیں کہ مکمل صاف اور آزادی سے حرکت کرتا ہو۔
٭ انخلا والی پن کو اچھی طرح ہلا کر چیک کریں۔ پن اور اس کی پلاسٹک کی نلکی بالکل درست ہو۔
٭ ککر کی ہانڈی تمام خوراک اور پانی سمیت دو تہائی سے زیادہ ہرگز نہ بھریں۔ چھاگ یا بلبلوں والی چکنائی ملی خوراک کی صورت میں اس سے بھی کم بھریں۔
٭ ربڑ رکھ کر ڈھکنا دونوں دستے پکڑ کر اور نیچے کو دبا کر بند کریں۔ رب کو نقصان نہ پہنچے۔

