Site icon Writers Club Pakistan

گوگل میپ کی ایک اور سہولت

گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے دو نئے فیچرز کو متعارف کرادیا ہے جس کے تحت صارفین کی دو بڑی مشکلات آسان ہوجائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کرادی گئی ہے، اس میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اس میں سے ایک تبدیلی الیکٹرک گاڑیوں کی نیوی گیشن سے متعلق ہے جبکہ دوسرا سسٹم مخصوص سڑکوں کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پہلا فیچر ای وی چارجنگ ہے جس کی مدد سے صارفین الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اپنے قریب موجود چارجنگ اسٹیشنز تلاش کرسکیں گے۔

اس مقصد کے لیے انہیں اسکرین کے اوپر مین سرچ بار کے نیچے موجود فلٹر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ گوگل میپس کی سیٹنگز میں جاکر اپنی گاڑی کو الیکٹرک وہیکل کے طور پر درج کرنا ہوگا۔

اس فیچر کے تحت جب آپ کسی سڑک کو سرچ کریں گے تو وہ اسکرین پر نیلے رنگ میں نظر آئے گی۔ اس نئے فیچر سے صارفین کو اس سڑک کو زیادہ بہتر جاننے کا موقع ملے گا جس کو وہ سرچ کر رہے ہوں گے کیونکہ گوگل میپس کی جانب سے نیلے رنگ کے ذریعے بتایا جائے گا کہ سڑک کہاں سے شروع ہوئی اور کہاں ختم ہو رہی ہے۔

Exit mobile version