Site icon Writers Club Pakistan

ہتھنی اپنے مردہ بچے کواٹھا کر لے جاتے ہوئے نظر آئی ہے وڈیو وائرل

بھارت میں ایک ہتھی اپنے مردہ بچے کو سونڈ کے ذریعے سے لے جاتے ہو ئے نظر آئی ہےوڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں چائے کی پتی کے باغات کی ہے۔

تفصیللات کے مطابق بھار ت میں ایک ہتھنی کی اپنے مردہ بچے کو سونڈ کے ذریعے اٹھا کر 30 سے 35 ہاتھیوں کے جھنڈ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہی ہےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق ہاتھی کا بچہ جمعے کے روز چنمبھاتی کے باغات میں ہلاک ہوا جسے اس کی ماں ہاتھیوں کے جھنڈ میں تقریباً 7 کلومیٹر دور امباری کے باغات میں لے گئی جہاں اسے جھاڑیوں میں چھوڑ دیا، محکمہ جنگلات کے حکام جمعے کی شام کو ہی اس مقام پر پہنچے جہاں ہاتھی کے بچے کی لاش کو چھپایا گیا تھا تاہم وہاں ہاتھی کے بچے کی لاش ملی اور نا ہی ہاتھی نظر آئے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی کے بچے کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حکام معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Exit mobile version