Site icon Writers Club Pakistan

پولینڈ، گھوڑوں اور کتوں کو پینشن دینے کا فیصلہ

پولینڈ: یورپی ملک پولینڈ کی حکومت نے سرکاری سروس میں رہنے والے گھوڑوں اور کتوں کو پینشن دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پینشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے سرکاری حکام کے ساتھ سراغ رسانی کا کام کرنے والے کتوں اور انھیں دشوار گزار راستوں سے گزارنے والے گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے خرچے کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پولینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ جانور اکثر سروس میں رہنے والے افراد کے پاس ہی چلے جاتے ہیں، ایسے جانوروں کے مالی اخراجات برداشت نہ کرنے والے افراد نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے ان کی مالی مدد کی جائے۔

دوسری جانب ان کی اپیل پر پولینڈ کی وزارتِ داخلہ نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ سروس سے ریٹائر ہونے والے جانوروں کے نئے مالک کو ان کی پینشن دی جائے گی تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرسکے۔

پولش وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی کا کہناہےکہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہےکہ جو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے۔

Exit mobile version