نئی دہلی: بھارت کریپٹو کرنسیوں پر پابندی عائد کرنے جارہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں اس کے ذریعے تجارت کرنے والے اور اس طرح کے ڈیجیٹل اثاثے رکھنے والے پر بھی جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ حکومت ایسا قانون لارہی ہے جس میں کرپٹوکرنسی پر پابندی کا اطلاق ہوجائے گا۔
اس متوقع قانون کے بارے میں براہ راست جانکاری رکھنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کرپٹو کرنسیوں کے خلاف سخت ترین پالیسیوں میں سے یہ بل کرپٹو اثاثوں کے قبضے ، اجراء ، کان کنی ، تجارت اور منتقلی کو جرم قرار دے گا۔

