Site icon Writers Club Pakistan

ٹوٹے دل کے حامل افسردہ افراد کے علاج بھی ممکن

آج کل ہر دوسرا شخص اس بیماری میں مبتلا ہو گیا ہے یا تو اپنی جان کی بازی ہار جاتا ہے یا پھر نشے کا عادی بن جاتا ہے کیونکہ جب انسان کا دل ٹوٹتا ہے تو بہت پریشانی میں میں مبتلا ہو جا تا ہے جس سے بہت افسردہ رہنے لگتا ہے اب اس کا علاج بھی ممکن بنا یا جا رہا ہے

اسکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی آف ابرڈین کے محققین جسمانی تھراپی کے لیے آزمائشوں کا آغاز کر رہے ہیں جس سے ٹوٹے دل کے حامل افسردہ افراد کے علاج میں مدد مل سکے گی۔

تین سال پر محیط اس تحقیق کے لیے ایسے 90 اسکاٹش رضاکاروں کو 3 ہفتوں کے اندر بھرتی کیا جائے گا جن میں ’ٹاکوٹسوبو کارڈیو مییوپیتھی‘ کی تشخیص ہوگی جسے عام طور پر ٹوٹے دل کا سنڈروم کہا جاتا ہے، سائنسدان 3 ماہ کے بعد شرکا کے دل کے حالات کا جائزہ لیں گے۔

ٹاکوٹسوبو کارڈیو مییوپیتھی ہر سال ہزاروں افراد کو متاثر کرتی ہے جن میں سے اکثریت خواتین کی ہوتی ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں میں سے تقریباً ایک سے دو فیصد کو دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

Exit mobile version