Site icon Writers Club Pakistan

کتاب مخلص دوست، بہترین رہنما

مطالعہ ہمارے ذہنوں کی غذا ہے جو سوچ کو وسعت دیتا، غوروفکر، شعور کو اجاگر کرتا اور جذبہ عمل کی ترغیب دیتا ہے جس سے انسان اپنی شخصیت کو نکھارتا ہے۔ یہ نکھار صدیوں کے تجربات، مشاہدات، فکر و تدبر اور گردوپیش کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

انسانی نظریات، تحقیقات اور ان گنت سوچوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کتب بین کی شخصیت کو پر اثر بناتا ہے جس سے اس کی سوچ اور تجربہ میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔ انسان اپنے علم و تحقیق کا مقابلہ و موازنہ دوسروں سے کرتا اور اپنے اندر شعور کو بیدار اور چست رکھتا ہے۔

ایک سنجیدہ کاری اچھے قلم کاروں کے خیالات و نظریات اور الفاظ و معانی کی خوشبو کو اپنے اندر سمونے کی جستجو میں رہتا ہے جو اس کی طبیعت کو موثر بناتی ہے۔ کتب خانہ سے آشنا انسان کتابوں کو ہی کائنات کا خزانہ سمجھتا ہے، ہمیشہ ان سے فیض یاب ہوتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کتاب خلوت کی بہترین ساتھی ہے جو روح کو حکمت سے سیراب کر کے شخصیت کو پر اثر اور دلچسپ کو بناتی ہے۔

جیسے کتاب خاموش مگر اپنے اندر ہلچل لیے ہوتی ہے ایسے ہی انسان کے من میں وسعت و گہرائی پیدا کر کے اسے امیق نظری عطا کرتی ہے۔ یوں مطالعہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو جلا بخشتا، سوچ میں وسعت پیدا کرتا، گفتگو کو ٹھوس بناتا، دامن کو گوہر دانش سے بھرتا اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔ تبھی تو کہا جاتا ہے کہ قاری رہنما یعنی Reader ہی Leader ہوتا ہے۔

Exit mobile version