Site icon Writers Club Pakistan

لوئر دیر میں لیویز چیک پوسٹ پرحملہ ،اہلکار شہید

لوئر دیر میں پولیس اور لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ لیویز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا

 پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو  ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version