Site icon Writers Club Pakistan

عاطف اسلم کا’’ رنگریزہ‘‘جنوبی ایشیاء میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

کراچی : پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی فلم کے لئے گانا گانا رنگریزہ جنوبی ایشیائی ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجابی فلم لور کے لیے رنگریزہ کے نام سے یہ گانا گزشتہ روزریلیز کیا گیا تھا جسے سننے والوں نے خوب سراہا ہے۔

گانے کی ریلیزسے پاکستان ‘ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں عاطف کے مداحوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

رنگریزہ کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹوئٹرپرعاطف اسلم اورگانے کا نام ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہیں جہاں سننے والے تعریفی ٹویٹس میں خوشی کا اظہارکررہے ہیں۔

Exit mobile version