پاکستان نے اے آئی یعنی آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا جس کے تحت مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد کو مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے استفادہ کیسے کرنا ہے اس متعلق تربیت دی جائے گی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کے ڈرافٹ کو شائع کردیا گیا، جس میں منصوبے کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
قومی مصنوعی ذہانت منصوبے کو طویل مدتی منصوبہ قرار دیا گیا ہے، جسے ترتیب وار ملک کے تمام علاقوں اور شعبہ جات میں بڑھایا جائے گا اور ملک کی زراعت سے لے کر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔

