کراچی : معروف سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے اپنی کہی بات پر معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر سے معافی مانگ لی ہے۔
گزشتہ دنوں بہروزسبزواری نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔
ویڈیوکلپ وائرل ہونے کے بعد بہروزسبزواری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے معذرت کر لی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں بہروزسبزواری نے کہا کہ ، خلیل الرحمان قمر سے ذاتی طور پرمعذرت چاہتا ہوں، اگران کی دل آزاری ہوئی ہولیکن یقین کریں کہ میں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی تھی۔
میں میں سمجھتاہوں کہ ہمارے پاس خلیل الرحمان قمرجیسا لکھاری ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست بھی ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت قدرہے۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بہروزسبزواری نے کہا کہ وہ اتنے صاف گو ہیں کہ میں نیاسی تناظرمیں یہ بات مذاقا کہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے خلیل الرحمان اس بات کر درگزرکریں گے۔

