تحریر: فریحہ، حیدرآباد
بچے اپنے والدین سے بدظن کیوں ہو جاتے ہیں کیونکہ والدین اس چیز کے خود ذ مدار ہوتے ہیں کیونکہ والدین ہمیشہ چاہتے ہیں ان کے بچے ہر بات مانے جب وہ نہیں مانتے ہیں ان کو ڈرایا جاتا ہے مارا جاتا ہے۔
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے بچوں کی سنے بغیر ان کے اوپر اپنا فیصلہ سنا دیا جاتا ہے اگر وہ اعتراض کریں تو یا بحث کریں تو ان کے ساتھ واک اوٹ کر دیا جاتا ہے۔
اس کی وجہ سے بچے بھی ان کے ساتھ بدتمیز ہو جاتے ہیں اور تنہائی پسند ہو جاتے ہیں یا پھر اپنا وقت اپنے والدین کو دینے کے بجائے باہر کی دنیا کو دیتے ہیں۔
باہر کی دنیا تو ہمیشہ ایسے بچوں کی تلاش میں ہوتی ہے اور وہ غلط لوگوں کا سہارا بن کر غلط کام کر تے ہیں نتیجہ والدین اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کو کھو دیتے ہیں

