ازقلم: شہلا صدیقی، کراچی
اس ملک میں اب رہ کیا گیا ہے؟ لٹے پٹے لوگ آئے اور ایک کرپشن ذدہ ملک چلایا۔۔ سارے مخلص لوگوں کو مار کہ ایک طرف کر دیا، ارے تم بات کرتی ہو قائد اعظم کی ۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے تو سب سے بڑی غلطی ہی پاکستان بنا کے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب بتاؤ ذرا ۔۔ کیا مل رہا ہے یہاں لوگوں کو؟ بے روزگاری، بھوک افلاس، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پہ دھوکہ ۔۔۔۔ دہشت گرد پل رہے ہیں یہاں دہشت گرد۔۔۔۔۔۔ اسلام کے نام پہ کروبار کرتے ہیں لوگ۔۔۔۔۔۔ سودی نظام ۔۔۔۔۔ ہاں بتاؤ دیا کیا اس ملک نے؟…….بہت مایوس ہوں میں پاکستان سے ۔۔۔۔ یہاں تو لندن سے بیٹھا اکیلا فرد بندے مرواتا ہے ۔۔۔ اب کیا رہ گیا ہے کہنے کو تمہارے پاس؟
یہاں بہت ہے ۔۔۔۔۔۔۔جو تمہاری نظر سے اوجھل ہے دوست۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں جس پاکستان کو جانتی ہوں اور جس پہ فخر کرتی ہوں وہ ہے ایک ایسا پاکستان ۔۔۔۔جس نے تاریخ کے طویل سفر میں غیر معمولی کارنامے انجام دیے ۔۔پاکستان قائد اعظم نے بنایا اور قائد اعظم کے بارے میں اسٹینلے والپرٹ نے عجیب بات کہی ہے، اس نے کہا ہے “دنیا میں معدودے چند افراد نے تاریخ کا دھارا بدلا ہے ۔۔ ان سے بھی کم افراد نے دنیا کا نقشہ بدلا، شاید ہی کسی کو قومی ریاست کے قیام کا کریڈٹ دیا جاسکتا ہے ۔۔۔ محمد علی جناح نے بیک وقت یہ تینوں کارنامے انجام دیے”۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان دنیا کی 7 معروف ایٹمی طاقتوں میں ایک طاقت ہے ۔۔۔ایک ایسا ملک جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ ایک پن بھی نہیں بنا سکتا اس ملک نے ایک اٰیٹم بم بنا کے دکھا دیا۔۔۔۔۔ اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس ایٹم بم کو دنیا کی نظر سے اوجھل بھی کئے رکھا۔۔۔۔۔
بات کھیلوں کی ہو تو کھیل کے تیں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دکھایا۔۔۔اس ملک نے جہانگیر خان، ہاشم خان، جان شیر خان، قمر زمان پیدا کیے ۔۔۔۔ اس منظر نامے کو دیکھا جائے تو کیا پاکستان صلاحیتوں اور امکانات سے مالامال نظر نہیں آتی کیا؟
پھر یہ ایک ایسا ملک نے نہ صرف ایک زبان “اردو” کی تخلیق کی بلکہ اس زبان پہ کمال عروج حاصل کیا۔۔۔ اپنی زبان پہ عبور رکھتے ہوئے ، تفاسیر، تصانیف کی ادب ، مضمون نگاری ، شعر و شاعری لکھنے والے لوگ پیدا کئے ۔۔۔۔۔۔
ایک ایسی قوم جہاں کا بچہ بچہ سیاسی اعتبار سے معلومات رکھتا ہے،
ایک ایسی قوم جس نے عارفہ کریم رندھاوا اور عافیہ صدیقی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے ہونہار دیے ۔۔۔
ایسے پاکستانی جو اپنی ضرورت کے محتاج ہوتے ہوئے بھی خیراتی اداروں کو سالانہ 300 ارب روبے سے بھی زیادہ فراہم کرتے ہیں دیکھو یہ ہے میرے غریب ملک کے کھلے دل پاکستانی۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ایسی قوم جو قربانی کے نام سے واقف ہے، آج بھی ہمارا بچہ بچہ بھارت سے جنگ کی صورت میں میدان جنگ میں اترنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔۔۔۔
سنو ۔۔۔۔۔۔۔۔ پوری دنیا کے نقشے پہ 4 صوبوں پہ مشتمل ایک چھوٹا سا ملک جس پر لکھے گئے ملی نغمے و ترانے سب سے زیادہ ہیں پوری دنیا کے کسی ملک کے لیئے نہیں لکھے گئے ۔۔۔۔۔
ایک ایسا ملک جس کے ہاتھ میں دنیائے عرب کا نقشہ ہے۔
یہ جو خلاف اس زمیں کے ہیں ناں یہ بس چند روزہ ہیں ۔۔۔ ان شاء اللہ ۔۔۔

