Site icon Writers Club Pakistan

چاند

اب چاند نکل چکا ہے
ستاروں کے جھرمٹ میں
ہزاروں کے جھرمٹ میں
اب چاند نکل چکا ہے
اداسیوں اور سناٹے کو ختم کرتا ہوا
اور اندھیرے کو دُور کرتا ہوا
پانی پہ اپنی روشنی کے عکس بناتا ہوا
خوب صورتی کے جلوے دکھاتا ہوا
اب چاند نکل چکا ہے
ویرانیوں اور پریشانیوں میں الجھے ہوئے
مسافروں کی راہ روشن کرتا ہوا
ہر بھٹکے ہوئے کو رستہ دکھاتا ہوا
اب چاند نکل چکا ہے
اب چاند نکل چکا ہے
٭……٭……٭

Exit mobile version